پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کا حکومت اور پارٹی قیادت کو مذاکرات کا مشورہ
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی تجویز، اسیر رہنماؤں کا خط
پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنماؤں نے حکومت اور پارٹی قیادت کو بدترین بحران سے نکلنے کے لیے مذاکرات کا مشورہ دے دیا ۔ تحریک انصاف کے اسیر رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے جیل سے کھلا خط لکھا ہے۔ اپنے خط میں ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم پانچوں حکومت سے مذاکرات کے حامی ہیں کیونکہ بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں ۔ خط میں کہا گیا کہ سیاسی اور مقتدرہ کی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں ۔ مذاکرات میں گرفتار رہنماؤں کو بھی شامل کیا جائے ۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے آغاز کی ذمہ داری حکومت پر ہے۔ ، مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا جائے۔ ، مذاکرات کے آغاز کے لیے کسی فریق کو مطعون کرنا سارے عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہو گا اور اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف
مذاکرات
مذاکرات کا مشورہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.