صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں: محسن نقوی
محسن نقوی نے صدر مملکت کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے اور نئی آئینی ترمیم سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی خبروں پر بالکل یقین نہ کیا جائے۔ ہفتے کے روز روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے زور دیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سیاسی قیادت، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں،۔ جس سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے اور وہ ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا جس میں صدر زرداری کو ہٹانے اور آرمی چیف کے صدر بننے کی افواہوں کا ذکر تھا۔ جس کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ دو دن سیاست سے پرہیز کریں اور سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک بھر میں آج 2700 جلوس نکالے جا رہے ہیں، جن میں سکھر کا جلوس پاکستان کا سب سے بڑا ہے۔ انہوں نے اسے کامیابی سے منظم کرنے پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شام تک تمام جلوس خیریت سے مکمل ہو جائیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
newspaper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
google news
آرمی چیف
صدر مملکت آصف علی زرداری
محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
نئی آئینی ترمیم
سختی سے تردید
ملٹری اسٹیبلشمنٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.