ایون کا تقدس سب کیلئے ضروری ہے:سپیکر پنجاب اسمبلی

ایون کا تقدس سب کیلئے ضروری ہے:سپیکر پنجاب اسمبلی

ایوان کا تقدس سب کے لیے ضروری ہے، ہنگامہ آرائی ناقابل قبول

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ایوان کا تقدس سب کے لیے ضروری ہے ، بطور سپیکر اپنا کردار ایمانداری سے نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ ،ایوان میں اپوزیشن ارکان کو بھی بولنے کا پورا موقع دیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ کہا جانے لگا کہ میں اپوزیشن کا سپیکر ہوں۔ ،اسمبلی کو اسکے قواعد کے مطابق چلانا سپیکر کی ذمہ داری ہے،ریفرنس بھیجنا سپیکر کا اختیار نہیں، میری رولنگ کیخلاف بہت کچھ کہا گیا،بہت کچھ لکھا گیا۔ ملک محمد احمد خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ بجٹ تقاریر کے دوران اتنی ہنگامہ آرائی ہوئی تقریر نہیں سنی جاسکی۔ ، کچھ ارکان اسمبلی کو معطل کیا،کچھ کو نوٹس بھجوائے،میرا مقدمہ تو پنجاب کے 12کروڑ لوگوں کے حق کا ہے،ایوان میں احتجاج کے کچھ حدود و قیود ہونی چاہئیں یا نہیں۔ ملک محمد احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر کے پاس ریفرنس بھیجنے کا مکمل اختیا رہے،آرٹیکل62 اور63 کا شدید مخالف ہوں،۔ آرٹیکل 62 اور 63 کو اٹھا کر پھینک دینا چاہیے،یہ نہیں ہوسکتا کہ آئین کی ان دفعات کا من پسند استعمال کیا جائے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.