عاشورہ کا پرامن انعقاد قومی یکجہتی اور فورسز کی مثالی کارکردگی کا مظہر ہے: محسن نقوی

عاشورہ کا پرامن انعقاد قومی یکجہتی اور فورسز کی مثالی کارکردگی کا مظہر ہے: محسن نقوی

عاشورہ کا پرامن انعقاد، محسن نقوی نے فورسز اور علماء کو سراہا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عاشورہ کا پرامن انعقاد قومی یکجہتی اور فورسز کی مثالی کارکردگی کا مظہر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں عاشورہ کے تمام جلوس اور مجالس کے بخیر و عافیت اختتام پذیر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر فوج، رینجرز، پولیس، انتظامیہ اور دیگر سکیورٹی اداروں کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ محرم پر تعینات ہر جوان، افسر اور اہلکار کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دیئے اور عزاداروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے علماء کرام کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں علماء نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یکم محرم الحرام سے لے کر عاشورہ تک ایک مربوط اور مؤثر سکیورٹی پلان پر کامیابی سے عمل درآمد کیا گیا جس کی بدولت پورے ملک میں پرامن ماحول قائم رہا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.