دریاؤں کے کنارے تمام حساس مقامات کی فوری جانچ کی جائے: مریم نواز

دریاؤں کے کنارے تمام حساس مقامات کی فوری جانچ کی جائے: مریم نواز

سیلابی صورتحال: دریاؤں کے کنارے حساس مقامات کی نگرانی تیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دریائے سندھ میں طغیانی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کر دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں ہدایت کی کہ دریاؤں کے کنارے تمام حساس مقامات کی فوری جانچ کی جائے، خطرہ ہو تو لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طغیانی سے کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دریا کے بہاؤ اور بندوں کی صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ انہوں یہ بھی کہا کہ عوام کو ریسکیو کے پیشگی حفاظتی اقدامات سے آگاہ رکھا جائے۔ ، ریسکیو ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں، ضروری مشینری اور کشتیاں بھی دستیاب رکھی جائیں۔ جبکہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.