صدر زرداری سے استعفیٰ لینے یا آرمی چیف کے صدر بننے کی تجویز زیرِ غور نہیں، محسن نقوی
صدر سے استعفیٰ لینے کی تجویز پر محسن نقوی کا سخت ردعمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل طور پر علم ہے کہ صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف کو نشانہ بنانے والی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ ’میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں ۔ کہ نہ تو اس بارے میں کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی صدر سے استعفیٰ لینے یا چیف آف آرمی اسٹاف کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیرِ غور ہے‘۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’صدرِ پاکستان کو مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ ایک مضبوط اور باوقار تعلق حاصل ہے۔ ‘، انہوں نے صاف الفاظ میں کہا ہے ’مجھے معلوم ہے یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، وہ ایسا کیوں کر رہا ہے اور اس پروپیگنڈے سے کسے فائدہ پہنچے گا‘۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ ’چیف آف آرمی اسٹاف کی واحد توجہ پاکستان کی طاقت اور استحکام پر ہے اور کسی چیز پر نہیں‘۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
مسلح افواج
وزیر اعظم شہباز شریف
محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ
صدر آصف علی زرداری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.