سہ فریقی ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغاز ہوگا: وزیراعظم
وزیراعظم: پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے لائن سے وسطی ایشیا کی تجارت متحرک ہو گی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے لائن سے تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کے شپنگ سیکٹر اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ شہباز شریف نے ہدایت دی کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شعبے میں شفافیت اور استعداد میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اور وسطی ایشیاء سے تجارتی سامان پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں منتقل ہو گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
وزیراعظم
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف
شپنگ سیکٹر
وسطی ایشیاء
تبصرے
Please keep the discussion respectful.