فیلڈ مارشل سے لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی صنعت میں تعاون پر اتفاق
پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی صنعت میں تعاون مضبوط بنانے پر گفتگو
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی، ۔ جس میں دفاعی صنعت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے دفاعی صنعت میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ’ ملاقات میں جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی صنعت میں تعاون اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔’ بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
epaper today
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
آئی ایس پی آر
پاک فوج
شعبہ تعلقات عامہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر
لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.