سینیٹ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا
جرنلسٹ پروٹیکشن ترمیمی بل 2025: صحافیوں کے حقوق کا نیا سنگِ میل
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں جرنلسٹ پروٹیکشن ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ ، بل کے تحت صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ بل کے متن کے مطابق آزادی اظہار رائے سے مراد معلومات شائع کرنے اور نشر کرنے کا حق ہے اور کوئی شخص صحافی کو فرائض کی ادائیگی کے دوران تشدد یا دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں رکھتا۔ ، اگر کوئی صحافی پر تشدد کا مرتکب پایا جاتا ہے تو اسے 7 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔ اسی طرح معلومات کے ذرائع ظاہر کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے پر 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ صحافی کے آزادانہ فرائض میں رکاوٹ ڈالنے پر 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بل کے تحت صحافیوں کو اپنے ذرائع کی رازداری اور انکشاف نہ کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ صحافیوں سے متعلق جرائم کی تیز رفتار سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ جن کا تقرر وفاقی حکومت مشاورت سے کرے گی۔ بل کے مطابق صحافیوں کے تحفظ کے لیے ایک کمیشن قائم کیا جائے گا جس کا چیئرپرسن ہائی کورٹ کا جج یا اس کی اہلیت رکھنے والا شخص ہوگا ۔ جس کے پاس انسانی حقوق اور صحافیوں کے حقوق سے متعلق 15 سال کا تجربہ لازمی ہوگا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
Pakistan news
Multan news
Pakistan
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
Editorial
Magazine News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
صحافیوں
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
جرنلسٹ پروٹیکشن ترمیمی بل
صحافی پر تشدد
جرنلسٹ پروٹیکشن ترمیمی بل 2025
تبصرے
Please keep the discussion respectful.