اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹل سے گرفتار طلبہ کی ضمانتیں منظور
اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی طلبہ کی ضمانت منظور، جیل سے رہائی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹل سے گرفتار طلبہ کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ قائد اعظم یونیورسٹی ہاسٹل سے گرفتار طلبہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار طلبہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس پر سماعت کی تھی، طالب علموں کے وکیل ریاست علی آزاد کی جانب سے ایف آئی آر کا متن پڑھا گیا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
اردو اخبار-Urdu News Paper
Hindi news
latest news
بیٹھک
بیٹھک نیوز
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
russia news today. mlb lockout news
اسلام آباد
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ
ضمانتیں منظور
قائد اعظم یونیورسٹی ہاسٹل
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس
قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل
کو جوڈیشل ریمانڈ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.