ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج: چیئرمین سینیٹ
ماحولیاتی تبدیلی ایک فوری حقیقت، سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہے: چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑا چیلنج ہے تو جنوبی تعاون مؤثر ہتھیار ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں منعقدہ ’’ایتھوپیا، پاکستان گرین ڈائیلاگ، ایتھوپیا کے تجربات سے استفادہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک فوری حقیقت ہے اگرچہ پاکستان کا عالمی اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ ، ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ جو سیلاب، برفانی تودوں کے پگھلنے اور خشک سالی جیسے مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ایتھوپیا کے گرین لیگیسی انیشی ایٹو کو جنگلات کی بحالی اور پائیداری کا عالمی ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو یکساں چیلنجز کا سامنا ہے۔ اور جنوبی تعاون کے ذریعے حل تلاش کئے جا سکتے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
news today
Pakistan news
Multan news
latest news
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
یوسف رضا گیلانی
ماحولیاتی تبدیلی
سیمینار سے خطاب
جنوبی تعاون
پائیداری کا عالمی ماڈل
تبصرے
Please keep the discussion respectful.