ریلوے اسٹیشنز پر مکہ مدینہ کی طرح صفائی کرنیوالی مشینیں لگائی ہیں: حنیف عباسی
وزیر ریلوے کا بیان: ریلوے اسٹیشنز صفائی مشینیں اور ٹکٹ کلچر میں اصلاحات
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے ہم نے مختلف ریلوے اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے لیے وہ مشینیں لگائی ہیں جیسی مکہ مدینہ میں ہوتی ہیں۔ حنیف عباسی کی میڈیا سے گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ جس میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہر ریلوے ڈویژن میں جاکر یہ بات واضح کر دی ہے کہ بغیر ٹکٹ جو سفر کرے گا اور جو سفر کروائے گا دونوں جیل جائیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا ریلوے میں جو مفت خورے والا چکر تھا کہ 4 ٹکٹ مجھے دلوا دیں، 6 ٹکٹ مجھے دلوا دیں یہ کلچر بھی ہم نے ختم کر دیا ہے۔ ، مجھے ایک قریبی جاننے والے نے فون کیا کہ فلاں بندہ ہے اس کے داماد اور بیٹی نے گرین لائن میں کراچی جانا ہے ٹکٹ چاہئیں۔ ، میں کہا 20 ہزار روپے اسے دیں اور کہیں جاکر ٹکٹ لے اور چلا جائے۔ ، اب یہ طریقہ نہیں چلے گا کہ وزیر یا چیئرمین صاحب کے گھر سے کوئی فون کر کے کہے کہ دو ٹکٹ اس کو دیدیں، چار ٹکٹ اس کو دیدیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
city news
Multan news
India
latest news
breaking news
news bulletin
بیٹھک
بیٹھک نیوز
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
ریلوے
میڈیا سے گفتگو
حنیف عباسی
وزیر ریلوے
ریلوے اسٹیشنز
وزیر ریلوے حنیف عباسی
مشینیں لگائی
بغیر ٹکٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.