تعلیمی اداروں میں منشیات کیس: بچوں کے لنچ باکس چیک کرنے ہونگے، جسٹس راجہ انعام امین

تعلیمی اداروں میں منشیات کیس: بچوں کے لنچ باکس چیک کرنے ہونگے، جسٹس راجہ انعام امین

تعلیمی اداروں میں منشیات کیس: بچوں کے لنچ باکس چیک کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں منشیات کیس کی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیئے کہ بچوں کے لنچ باکس چیک کرنے ہوں گے کہ باہر سے کوئی چیز تو نہیں آ رہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وزارت داخلہ، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور اسلام آباد پولیس کو جنوری سے ستمبر 2025 تک کی پیشرفت رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ پولیس نے عدالت میں جنوری سے 22 اپریل 2025 تک کی رپورٹ پیش کی۔ ، جس کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 255 کلو گرام ہیروئن اور 126 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ ، 689 مقدمات درج ہوئے اور 709 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ وزارت داخلہ حکام نے بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد سکولوں میں آگاہی مہم بھی چلائی گئی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.