سیلاب سے زرعی معیشت کو شدید جھٹکا، پنجاب میں سیلاب سے 22 لاکھ ایکڑ رقبہ متاثر
سیلاب سے زرعی معیشت متاثر، چاول اور گنے کی پیداوار پر بڑا جھٹکا
سیلاب نے پنجاب میں دریاؤں کے کنارے 22 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی اراضی کو ڈبو دیا ہے ۔ جس سے سب سے زیادہ نقصان چاول کی کاشت فصل کو ہوا۔ صوبائی اداروں نے سیلاب سے زرعی نقصانات سے متعلق وفاقی حکومت کو تازہ اعداد و شمار سے آگاہ کردیا،۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے22 لاکھ ایکڑ رقبہ متاثرہ ہوا، سب سے زیادہ نقصان چاول کی کاشت فصل کو ہوا،۔ 10 لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی چاول کی پیداوار کو نقصان پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے ڈھائی لاکھ ایکڑ رقبے پر گنے کی فصل کو نقصان پہنچا ہے،۔ مکئی اور کپاس کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں پیاز کی تین فیصد تک فصل کو نقصان پہنچا ہے،۔ ابھی تک سندھ میں سیلاب کا پانی دریائی حدود سے زیادہ باہر نہیں نکلا ہے۔ تاہم پنجاب کے برعکس سندھ میں سیلاب سے صرف کچے کا علاقہ ہی متاثر ہوا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Pakistan
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
پنجاب میں سیلاب
زرعی معیشت کو شدید جھٹکا،
صوبائی اداروں
زرعی نقصانات
مکئی اور کپاس کی کھڑی فصلوں کو نقصان
کچے کا علاقہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.