سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ہمیشہ اور ابد تک ساتھ ہیں، سعودی وزیردفاع
شہباز شریف کے دورہ پر سعودیہ اور پاکستان دفاعی معاہدہ طے پا گیا
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے اہم ترین دفاعی معاہدے کی خبر اردو زبان میں بھی پوسٹ کی۔ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان،جارح کےمقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک ساتھ ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب پہنچے جہاں ان کا تاریخ ساز استقبال کیا گیا ۔ جس کے بعد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماؤں نے سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیئے ،۔ معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی بڑھانے اور امن کے حصول کےلیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتاہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہے۔ ، معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ، معاہدہ کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع اور تحفظ کو مضبوط بنانا ہے،۔ معاہدے کے مطابق کسی بھی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Hindi news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Pakistan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
معاہدے
شراکت داری
شہزادہ خالد بن سلمان
سعودی وزیردفاع
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان
دفاعی معاہدے پر دستخط
تبصرے
Please keep the discussion respectful.