چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں
چناب میں سیلاب سے بندبوسن، زمینی کٹاؤ اور بستیوں کی تباہی
دریائے چناب میں خزان پور کے مقام پر بندبوسن میں سیلاب سے بدستور شدید زمینی کٹاؤ جاری ہے۔ جس کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔زمینی کٹاؤ سے درجنوں مکانات ملیامیٹ ہوگئے۔ ، متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت مکانوں سے ملبہ نکال رہے ہیں جبکہ لاکھوں کا نقصان ہوچکا۔ زرعی زمینیں اور آم کے باغات دریا برد ہونے لگے جبکہ اروی اور تلی کی فصلیں دریا کی نذر ہوگئیں۔ سیلاب کے باعث بستی کھوکھر اور بستی کھیڑا صفحہ ہستی سے مٹ گئیں ۔ جبکہ شدید زمینی کٹاؤ سے بجلی کے پول دریائے چناب کی نذر ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہو رہا ہے۔ اور سیلابی علاقوں میں بھی پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
city news
Pakistan news
latest news
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
نیوز
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
دریائے چناب
پی ڈی ایم اے پنجاب
بستیاں پانی میں ڈوب گئیں
بندبوسن
زرعی زمینیں
شدید زمینی کٹاؤ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.