پنجاب: کچے کے ڈاکوؤں نےدو مغویوں کو قتل کردیا، تین کے بدلے تاوان کا مطالبہ
پنجاب میں کچے کے ڈاکو – روجھان میں اغوا اور قتل کی واردات
روجھان: پنجاب کے ضلع راجن پور کے کچے کے ڈاکوؤں نے چند روز قبل اغوا کئے گئے پانچ میں سے دو مغویوں کو قتل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کچے کے ڈاکوؤں نے ایک اور سنگین واردات کرتے ہوئے کشتیوں کے ذریعے آ کر روجھان کے پانچ شہریوں کو اغوا کر لیا تھا اور انہیں کچے کے جنگلات میں لے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق واردات کے سات روز بعد ڈاکوؤں نے مغویوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے ۔ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دو مغویوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ ، جبکہ باقی تین نوجوانوں کی رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ڈاکوؤں نے اپنے مطالبے کے ساتھ دو دن کی ڈیڈ لائن بھی دی ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے سے روجھان شہر میں خوف و ہراس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اغوا کاروں کی جانب سے جاری بیان نے عوام کو مزید عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
russia news today. mlb lockout news
abc news
کچے کے ڈاکوؤں
دو مغویوں کو قتل کردیا
سنگین واردات
تین نوجوانوں
عوام کو مزید عدم تحفظ کا شکار بنا دیا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.