بلوچستان: مسلح ملزمان نے تحصیل سوئی سے بگٹی قبیلے کے 9 چرواہوں کو اغوا کرلیا
"ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کا حملہ، بگٹی قبیلے کے چرواہے اغوا"
لیویز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں کم از کم نو افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ لیویز حکام نے بتایا کہ مسلح افراد کے ایک گروپ نے تحصیل سوئی کے علاقے گوٹھان میں پہنچ کر لوگوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور کم از کم 9 افراد کو نامعلوم مقام پر لے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والے افراد بگٹی قبیلے کی ہجوّانی شاخ سے تعلق رکھتے ہیں اور مویشی چرانے کا کام کرتے تھے۔ ، اغوا کی اس واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ لیویز اور دیگر سیکیورٹی اہلکار 9 افراد کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اغوا شدہ چرواہوں کو تلاش کرنے اور تمام نو مغویوں کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
بلوچستان
9 چرواہوں کو اغوا کرلیا
لیویز حکام
: مسلح ملزمان
بگٹی قبیلے
یکیورٹی اہلکار
اغوا شدہ چرواہوں
یرغمال بنایا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.