یمن میں بحری جہاز پر حملہ، کپتان سمیت 24 پاکستانی محصور، حکومت سے فوری مدد کی اپیل
یمن میں بحری جہاز پر حملہ اور پاکستانی عملے کی صورتحال
یمن میں ایک بحری جہاز پر ہونے والے حملے کے بعد اس میں موجود کپتان سمیت 24 پاکستانی عملہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ تاہم پاکستانی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ جہاز ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن کے لیے ایل این جی لے کر روانہ ہوا تھا اور یہ یمنی حکومت کے زیر انتظام علاقے میں موجود نہیں ہے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ پاکستانی عملے نے 10 روز قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ عملے نے وزارت میری ٹائم اور ڈی جی پورٹس سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاز پر حوثی باغی موجود ہیں جو انہیں جہاز چھوڑنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ ویڈیو میں عملے کا کہنا تھا کہ اگر جہاز کو جبوتی لے جانے کی اجازت دی جائے تو وہ محفوظ مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔ عملے کی یہ اپیل اب بھی برقرار ہے اور وہ پاکستانی حکومت سے فوری عملی اقدامات کی امید کر رہے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
google news
ایل این جی
پاکستانی حکومت
پاکستانی سفارتی ذرائع
یمن میں بحری جہاز پر حملہ
حکومت سے فوری مدد کی اپیل
24 پاکستانی عملہ شدید مشکلات کا شکار
فوری عملی اقدامات
جہاز پر ڈرون حملہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.