کوٹری بیراج پر پانی میں مزید اضافہ، دیہات پانی میں گھِر گئے، چاول و دیگر فصلیں تباہ
کوٹری بیراج پر پانی میں اضافہ سے فصلوں کو شدید نقصان
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضا فے کا سلسلہ جاری ہے۔ ، 24 گھنٹے میں 12 ہزار کیوسک کے اضافہ سے پانی کا بہاؤ بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ ، منگلا ڈیم بھرنے کے قریب ہے جبکہ باقی دریا معمول پر آگئے۔ کوٹری بیراج پر سیلابی صورت حال سے ٹھٹہ میں کچے کے مزید کئی دیہات زیرِ آب آگئے۔ جس کے نتیجے میں سیکڑوں ایکڑ پر چاول، کپاس، کیلے اور پپیتے سمیت کئی فصلیں شدید متاثر ہوگئیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث مکینوں کی حفاظتی بند اور محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔ ، جام شورو میں انڑ پور، یونین کونسل شاہ اویس اور کچے کے دیہات میں پانی کا دباؤ بڑھنے لگا۔ نواب شاہ سکرنڈ مڈ منگلی حفاظتی بند کے مقام پر سیلابی صورتِ حال ہے جس کے باعث دیہات پانی میں گھِر گئے۔ ضلع سجاول ميں دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں پر سیلابی صورت حال برقرارہے۔ ، حفاظتی بندوں پر پانی کا بہاؤ بڑھ گیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خیمہ بستیاں قائم کردی گئیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
ضلعی انتظامیہ
دریائے سندھ
کوٹری بیراج
سیلابی صورتحال
چاول و دیگر فصلیں تباہ
، منگلا ڈیم
سیلابی صورت
حفاظتی بندوں
خیمہ بستیاں قائم
منتقلی جاری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.