الحمدللہ حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور اس کے عملے کو چھوڑ دیا ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی
یمن میں ایل پی جی ٹینکر پر حملہ اور پاکستانی عملے کی واپسی
پاکستان کے دفتر خارجہ نے یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز میں آتشزدگی کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی ٹینکر پر سوار 24 پاکستانی اور عملہ محفوظ ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یمنی حکام سے فوری رابطہ کیا گیا۔ ، حادثے کے بعد پاکستانی سفارتخانے نے عملے کے اہلخانہ کو مسلسل آگاہ رکھا، 17 ستمبر کو یمن کے ساحل کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگی تھی،۔ متاثرہ اپل پی جی ٹینکر دوبارہ یمنی بندرگاہ سے روانہ کر دیا گیا، ایل پی جی ٹینکر اب یمنی پانیوں سے باہر کی جانب رواں دواں ہے۔ یمن کی راس العیسٰی بندرگاہ کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر حملہ و آتشزدگی کے واقعہ پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور اس کے عملے کو چھوڑ دیا ہے، متاثرہ بحری جہاز اور پاکستانیوں سمیت عملے تمام ارکان اب یمن سے باہر ہیں،۔ ٹینکرکے 27 رکنی عملہ کیپٹن مختار سمیت 24 پاکستانی،2 سری لنکن اور1 نیپالی شامل تھے۔ ، 17 ستمبر کو اسرائیلی ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بننے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
breaking news
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
ترجمان دفتر خارجہ
وزیر داخلہ محسن نقوی
پاکستان کے دفتر خارجہ
متاثرہ اپل پی جی ٹینکر
یمن کی راس العیسٰی بندرگاہ
ایل پی جی ٹینکر
یمنی حکام
اسرائیلی ڈرون حملے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.