جلال پور پیروالا موٹر وے کو جلد از جلد بحال کریں گے، وفاقی وزیر مواصلات
جلال پور پیروالا موٹر وے کی بحالی کا عمل تیز، وفاقی وزیر کا اعلان
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ جلال پور پیروالا موٹر وے کو جلد از جلد بحال کریں گے۔ محکمہ آبپاشی پنجاب کا کام مکمل ہونے پر موٹروے کی فوری تعمیر شروع ہو گی۔ 15 سے 20 دن میں ایم فائیو بحال ہو جائے گی ۔ این ایچ اے حکام کو ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔ عبدلعلیم خان کا مزید کہنا تھا ایم فائیو کی بحالی سمیت اہم فیصلوں کیلئے پنجاب حکومت سے رابطے میں ہیں ۔ موٹروے کی بحالی کیلئے مختلف ریجن سے افسران بلا رہے ہیں۔ این ایچ اے موٹروے کی مکمل بحالی تک مصروف عمل رہے گی۔ سیکرٹری مواصلات اور چئیرمین این ایچ اے مسلسل موقع پر موجود ہیں۔ وفاقی وزیرمواصلات نے کہا کہ سیلابی پانی سے موٹروے کے اسٹرکچر کو بھاری نقصان پہنچا ۔ جلال پور پیر والا شہر کو بچایا، شہریوں کی مشکلات کا علم ہے۔ محکمہ مواصلات متعلقہ محکموں سے مکمل رابطے میں ہے ۔ ایم فائیو کی بحالی کیلئے این ایچ اے دن رات کام کر رہی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
news bulletin
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
abc news
google news
پنجاب حکومت
عبدالعلیم خان
موٹروے
وفاقی وزیر مواصلات
محکمہ آبپاشی پنجاب
عبدلعلیم خان
سیکرٹری مواصلات
این ایچ اے موٹروے
محکمہ مواصلات
ایم فائیو کی بحالی
ایم فائیو
فوری تعمیر شروع
تبصرے
Please keep the discussion respectful.