نوجوانوں کو روزگار کیلئے نیا قدم، نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کابینہ سے منظور

نوجوانوں کو روزگار کیلئے نیا قدم، نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کابینہ سے منظور

کابینہ کی منظوری: نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی سے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نیا قدم اٹھایا اور وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تشکیل مکمل کرلی گئی ہے۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور پالیسی کے بارے میں آج باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمد نیشنل ایمپلائمنٹ پالیسی کے متن اور مندرجات پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.