سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لیے کابل کے ساتھ مسلسل بات چیت اور تعاون ضروری ہے، دفتر خارجہ
سیکیورٹی آپریشنز کا مقصد پاکستانی شہریوں کو ٹی ٹی پی سے تحفظ فراہم کرنا ہے، دفتر خارجہ
دفترِ خارجہ نے جمعے کے روز کابل میں ہونے والے ممکنہ حملوں کو براہِ راست تسلیم کرنے سے گریز کیا، اور اس کے بجائے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کو افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گردوں کے خلاف جائز دفاع کے طور پر پیش کیا۔ ، دفترِ خارجہ نے مزید اس بات پر زور دیا کہ سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لیے کابل کے ساتھ مسلسل بات چیت اور تعاون ضروری ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کی تجدید کرتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان، افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ بات چیت اور تعاون کے ذریعے دہشت گردی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سیکیورٹی آپریشنز انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے اور ان کا مقصد پاکستانی شہریوں کو دہشت گرد گروہوں، بالخصوص کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Current Affairs
russia news today. mlb lockout news
fox news
دفتر خارجہ
دہشت گردی
ترجمان
سیکیورٹی آپریشنز
سرحد پار دہشت گردی
مسلسل بات چیت اور تعاون ضروری
انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں
سلامتی اور فلاح و بہبود
تبصرے
Please keep the discussion respectful.