بچیوں کے عالمی دن پر بلاول بھٹو کا بیان – قوم کا مستقبل بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے
قوم کا مستقبل بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے: بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کا مستقبل بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے۔ بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی بچیوں کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری بیٹیاں ہمارا فخر اور ہمارا مستقبل ہیں۔ اور ہر بیٹی کو بلا امتیاز تعلیم، صحت، تحفظ اور مواقع تک رسائی دینا پیپلز پارٹی کے مشن کا بنیادی ستون ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ یہ وژن قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے۔ ، جب ایک بچی تعلیم یافتہ اور بااختیار ہوتی ہے تو وہ صرف خود کو نہیں بلکہ پوری قوم کو بلند کرتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عہد کیا کہ پیپلز پارٹی ایسا پاکستان تعمیر کرے گی ۔ جہاں ہر بیٹی کو سیکھنے، بڑھنے اور قیادت کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہو۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
شہید محترمہ بینظیر بھٹو
تبصرے
Please keep the discussion respectful.