پنجاب میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پولیس کی سخت کارروائیاں
پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گرفتار 5 ہزار سے متجاوز
پنجاب بھر میں پرتشدد احتجاج پر مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گرفتار کارکنوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پرتشدد احتجاج میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں فہرستوں کے مطابق جاری ہیں، صوبے بھر میں 5 ہزار 100 ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں 624 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ فیصل آباد میں بھی 145 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب پولیس افسران نے مذہبی جماعت کی آج ہڑتال کی کال کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹیں اور بازار کھلے ہیں، دکانیں زبردستی بند کروانے پر سخت کارروائی ہوگی۔ ادھر، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مذہبی جماعت کے کارکنوں کے خلاف باغبانپورہ تھانے میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار 11 ملزمان کو دس دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
دہشت گردی
پنجاب پولیس
پولیس افسران
کریک ڈاون جاری
انسداد دہشت گردی عدالت
پنجاب بھر
مذہبی جماعت
5 ہزار سے متجاوز
باغبانپورہ تھانے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.