9 روز بعد طورخم بارڈر کھلنے کا امکان، دونوں ممالک میں اتفاق
9 روز سے بند طورخم بارڈر اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے ثمرات سامنے آنے لگے اور 9 روز سے بند طورخم بارڈر اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا، اگر کوئی اور تنازع نہ ہوا تو سرحد کھول دی جائے گی۔ اس سے قبل آج دوپہر این ایل سی حکام نے کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے اسکینر طورخم ٹرمینل پر نصب کردیا اور کسٹم عملے سمیت دیگر متعلقہ تمام محکموں کے اہلکاروں کو ہنگامی بنیادوں پر ٹرمینل بلایا گیا۔ پاکستان کی طرف سے طورخم ٹرمینل پر تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دوسری جانب افغان کسٹم حکام کے مطابق افغان سائیڈ پر بھی کسٹم عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ طورخم تجارتی گزرگاہ 11 اور 12 اکتوبر کے درمیانی شب افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث بند کردی گئی تھی اور گزشتہ 9 دن ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
پاکستان اور افغانستان
طورخم بارڈر
سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق
طورخم ٹرمینل
افغان کسٹم حکام
افغان سائیڈ
کسٹم عملہ تعینات
تبصرے
Please keep the discussion respectful.