اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ نے کم آمدن طبقے کیلئے نیا ریکارڈ قائم کیا
اپنی چھت، اپنا گھر: 1لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرض کا ٹارگٹ مکمل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف کامیابی سے پورا کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس کامیابی کو ملک کے غریب خاندانوں کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ کم آمدن والے خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرضہ فراہم کرنے کی یہ کوشش ایک نئی تاریخ رقم کر چکی ہے۔ مریم نواز شریف کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 10 ماہ کے اندر 100,835 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ جن میں سے 22,305 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور 64,190 گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ نے نہ صرف ہاؤسنگ کے شعبے میں انقلاب برپا کیا ہے بلکہ غریب طبقے کو اپنی چھت کا خواب بھی پورا کیا ہے۔ ، انہوں نے پراجیکٹ کی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ میں ایک سال کا ہدف پورا کرنا ایک قابل تقلید مثال ہے جو دکھاتا ہے کہ ہم اپنے عوام کی خدمت میں کس قدر سنجیدہ ہیں۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
بیٹھک نیوز
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
abc news
وزیراعلیٰ پنجاب
نواز شریف
وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
ٹارگٹ مکمل
اپنا گھر پراجیکٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.