چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ستون: صدر آصف علی زرداری
چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے: صدر آصف علی زرداری
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، چین نے ہر مشکل گھڑی میں تعاون کیا۔ دوحہ میں صدر آصف علی زرداری کی چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے چین کی جانب سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ صدر مملکت نے سی پیک کے کامیاب نفاذ میں چین کے تعاون کو سراہا، چین کے نائب صدر ہان ژنگ نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک تمنائیں پہنچائیں۔ چینی نائب صدر نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور علاقائی امن کیلئے کردار کو سراہا اور کہا کہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔ ، ترقی کے منصوبے ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، آئی ٹی، زراعت اور ووکیشنل تربیت جیسے شعبوں میں شامل ہوں گے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
صدر مملکت
صدر آصف علی زرداری
سی پیک
خارجہ پالیسی
تعاون پر شکریہ
زرداری
چینی نائب صدر
چین سے دوستی
سٹریٹجک شراکت دار
تبصرے
Please keep the discussion respectful.