این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تجویز مسترد کرتے ہیں، بلاول بھٹو
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تجویز مسترد کرتے ہیں، بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے ستائیسویں آئینی ترمیم کےلئے ایک کے سوا تمام نکات مسترد کردیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی اور صوبائی شیئر ختم کرنے کی تجویز کو پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے۔ کسی بھی صورت اس تجویز کی حمایت نہیں کریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالت ہونی چاہیے۔ آئینی عدالت پر رائے یہ ہے کہ چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی ہو۔ ؎انہوں نے بتایا کہ اس بارےمیں فیصلے کےلئے سی ای سی کا اجلاس آج نماز جمعہ کے بعد دوبارہ ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج پھرہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ستائیسویں آئینی ترمیم پر مزید مشاورت ہوگی ۔ اجلاس میں 27ویں ترمیم پر حتمی رائے دیئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی شقوں پر غور کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ، کمیٹی کی سربراہی فاروق ایچ نائیک کو سونپےجانے کا امکان ہے ، کمیٹی میں تمام حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی ۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری
میثاق جمہوریت
این ایف سی ایوارڈ
سینٹرل ایگزیکٹو کونسل
تبصرے
Please keep the discussion respectful.