کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کی درخواست پر عدالت کا اہم فیصلہ
کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کرنے کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر مقرر کرنے کی آئینی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست کو داخل دفتر کرنے کا حکم جاری کیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ درخواست گزار کی جانب سے اٹھائے گئے نکات ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔ ، رجسٹرار آفس نے درست اعتراضات اٹھائے ہیں اور درخواست میں شامل کچھ معاملات ایسے ہیں جنہیں ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے قرار دیا کہ قانون کے مطابق ایسی درخواست کو داخل دفتر کرنے کیلئے باقاعدہ حکم جاری کرنا ضروری ہوتا ہے۔ درخواست ایڈووکیٹ فہمید نواز انصاری نے دائر کی تھی، جس میں وزیراعظم سمیت متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا تھا۰ ، درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ پاکستان ماضی میں برطانوی کالونی رہا ہے اور اسی بنیاد پر یہاں کی عدلیہ امریکی اور برطانوی عدالتوں کے فیصلوں کو اہمیت دیتی ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
لاہور ہائیکورٹ
رجسٹرار آفس
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
عالیہ نیلم
ہائیکورٹ
کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.