ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کا بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ برقرار
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کا بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ برقرار
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کے فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم بھارت میں اپنے میچز نہیں کھیلے گی۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کا ایک وفد بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کا دورہ کرے گا۔ ، جہاں وفد کی بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات متوقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملاقات کا مقصد بنگلادیشی بورڈ کے تحفظات سننا اور ممکنہ حل تلاش کرنا ہے۔ بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل نے اس معاملے پر کہا ہے کہ بنگلادیش کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش ٹیم بھارت کے بجائے سری لنکا میں اپنے میچز کھیلنے کی خواہشمند ہے اور یہی تجویز آئی سی سی کو پیش کی گئی ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
Pakistan
India
latest news
breaking news
news bulletin
head lines
بیٹھک نیوز
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
google news
آئی سی سی
بھارتی میڈیا رپورٹس
بنگلادیش کرکٹ بورڈ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ
فیصلہ برقرار
بنگلادیشی بورڈ
میچز کھیلنے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.