مشرقِ وسطیٰ کشیدگی اور پیٹرول کی قیمتیں: پاکستان میں کتنا اضافہ متوقع؟
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، پاکستان میں پیٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ہے؟
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،۔ جس کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ہی دن میں 5.79 فیصد اضافے کے بعد 77.09 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، ۔ جبکہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق اگر بحران طویل ہوا اور آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر رہی تو خام تیل 100 ڈالر فی بیرل تک بھی جا سکتا ہے۔ ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اس اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں آئندہ 15 روزہ نظرثانی کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے،۔ جبکہ ڈیزل 20 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے، اور اگر خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کو کراس کرتی ہے تو قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
today news paper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
عالمی منڈی
پیٹرولیم مصنوعات
اسرائیلی حملوں
بین الاقوامی مارکیٹ
خام تیل کی قیمتوں
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،
پیٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان
بڑھتی کشیدگی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.