ایف آئی اے کی کارروائی، سٹیج اداکارہ کے شوہر گرفتار، اسلام آباد اور لاہور سے ملزم منتقل
سٹیج اداکارہ کےشوہرانسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار
معروف سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر کو انسانی سمگلنگ اور بیرون ممالک بھرتیوں کے سکینڈل میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ، ایف آئی اے اسلام آباد اور ایف آئی اے لاہور نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم جہانزیب کو حراست میں لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے گارڈز کی جانب سے شدید مزاحمت سامنے آئی، انسپکٹر عبداللہ کیانی کی سربراہی میں ٹیم کوملزم کے 8 گارڈز کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ جس پر پنجاب پولیس سے مزید مدد طلب کی گئی۔ ملزم کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، ملزم ایف آئی اے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا۔ ملزم نے بیرون ملک بھرتیوں اور ملازمت کا جھانسہ دیکر ہزاروں لوگوں کو لوٹا تھا،ملزم نے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں بھی اپنا آفس بنا رکھا تھا ۔ جبکہ لاہور میں یہی دھندہ چلا رہا تھا۔ سٹیج اداکارہ دیدار بھی مبینہ طور پر شوہر کے ساتھ دھندے میں ملوث پائی گئی ہیں۔ جس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ، مستقبل قریب میں اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔ ، واضح رہے کہ کئی متاثرین نے سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر جہانزیب کے خلاف آرمی چیف کو بھی شکایات کر رکھی تھیں۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
ایف آئی اے
سٹیج اداکارہ
مشترکہ کارروائی
معروف سٹیج اداکارہ دیدار
سیکٹر جی الیون
سٹیج اداکارہ دیدار
تبصرے
Please keep the discussion respectful.