نئے بجٹ میں گرین پاکستان پروگرام کے لیے 15 ارب 62 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے بجٹ میں 11 ارب 82 کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ 2024-25 پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کا مشن ہے
، وزارت موسمیاتی تبدیلی کے بجٹ میں 11 ارب 82 کروڑ روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بجٹ 4 ارب روپے سے بڑھ کر 15 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی کے 10 بلین ٹری سونامی اور آج کے گرین پاکستان پروگرام کو ترجیح قرار دیا گیا ہے،
گرین پاکستان پروگرام کے لیے 15 ارب 62 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ا
س سے قبل اس منصوبے کو ٹین بلین ٹری سونامی کا نام دیا گیا تھا۔ ملک بھر میں درخت لگائے جائیں گے۔