علی امین کا مزید ٹیکس دینے سے انکار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے زیادہ ٹیکس دینے سے انکار کرتے ہوئے صوبے میں ٹیکسوں کی بات کرنے والوں کو دھمکیاں دے دیں۔
سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہجن لوگوں نے مینڈیٹ پر قبضہ کیا اور چوری کیا وہ پاکستان میں کہیں چھپ نہیں سکیں گے، ہم چھیننا اور چھیننا جانتے ہیں۔
انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مزید ٹیکس نہیں لگنے دیں گے
انہوں نے کہا کہ ملک شخصیات سے نہیں آئین سے چلتا ہے، ہمارے قائد کو جعلی مقدمات میں سزائیں دی جارہی ہیں، میں خیبرپختونخوا کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کے تمام مسائل حل کریں گے۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ کے پی میں جو بھی غیر قانونی طور پر جنگلات کاٹتا ہے اس کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے، رشوت لینے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، ان کے ہاتھ توڑ دیے جائیں گے۔