بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے رواں سال حج پر روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر اہم پیغام جاری کردیا۔
ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں عازمین حج کی فہرست میں شامل ہونے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
ثانیہ مرزا نے اپنے پیغام میں لکھا، “پیارے دوستو اور چاہنے والوں، مجھے حج کے مقدس سفر پر جانے کا ناقابل یقین موقع ملا ہے۔
اس تبدیلی کے تجربے کی تیاری کرتے ہوئے، میں کسی بھی غلطی کے لیے عاجزی کے ساتھ معافی مانگتی ہوں۔
انہوں نے کہا، “نجات اور روحانی تجدید تلاش کرنے کے اس موقع کے لیے میرا دل شکرگزار سے بھر گیا ہے۔”
میری دعا ہے کہ اللہ میری دعا قبول فرمائے اور مجھے اس بابرکت راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
میں بہت خوش قسمت اور بہت شکر گزار ہوں۔ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں رکھیں۔

ثانیہ مرزا نے حج پر روانگی سے قبل اہم پیغام جاری کر دیا
-