ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی طرف لائے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکال کر استحکام کی طرف لے کر آئے ہیں۔
تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دے کر پاکستان کی معیشت کو بچایا۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا۔
شہباز شریف نے بجٹ کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عزت دار قومیں محنت، لگن اور حوصلے سے اپنی تقدیر بدلتی ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی جاتے ہیں سرمایہ کاری آتی ہے، ہمیں خواتین کو بااختیار بنانے اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔
آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کو یقینی بنایا جائے گا۔