وفاقی حکومت میں شامل اہم اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں معاملات طے پاگئے

وفاقی حکومت میں شامل اہم اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان بجٹ کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی اعتراضات کے باوجود بجٹ کے حق میں ووٹ دے گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی میں معاملات دونوں جماعتوں کی قیادت کی سطح پر حل ہو گئے ہیں،
پیپلز پارٹی بجٹ کی منظوری میں حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی۔ بجٹ کے حق میں ووٹ دیں گے۔
پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں احتجاج اور تقاریر کے باوجود بجٹ پاس کرائے گی۔ حکومت نے پیپلز پارٹی کی بعض تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صدر آصف زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات کے بعد صورتحال بدل گئی، بلاول بھٹو زرداری بھی رات گئے پارٹی قیادت سے تبادلہ خیال کرتے رہے۔