صدر زرداری نے بلوچستان کی امن وامان کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس بلایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کے حوالے سے اجلاس کل ہوگا۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کل گوندر کا دورہ کریں گے۔ آصف علی زرداری گوندر میں قیام امن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر حکام شرکت کریں گے،
اجلاس میں دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری 24 جون کو سکھر کا دورہ کریں گے۔
لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کی امن و امان کی صورتحال پر سکھر میں اجلاس ہوگا۔