آٹے کے بعد چاول کی فروخت پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ
آٹے کے بعد چاول کی فروخت پر بھی ایڈوانس اور ود ہولڈنگ ٹیکس لگا دیا گیا۔ ٹیکس مینوفیکچرر اور کمرشل امپورٹر ڈسٹری بیوٹر یا ڈیلرز سے وصول کرے گا۔
ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز سے ایک فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اگر گوشوارے جمع نہ کروائے تو دو فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
خریدار سے فروخت شدہ مصنوعات کی رقم کے علاوہ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ٹیکس کی رقم انکم ٹیکس فائلر کی ریٹرن فائل میں جمع کرائی جائے گی۔
خریدار سے فروخت شدہ پروڈکٹ کی رقم کے علاوہ ٹیکس وصول کیا جائے گا، ٹیکس کی رقم انکم ٹیکس فائلر کی ریٹرن فائل میں جمع کرائی جائے گی۔
سیکشن 236 ایچ کے تحت 5 فیصد کی شرح سے ایڈوانس ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔
ایڈوانس ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں 2.5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

-