“جیسن گلیپسی کی تقرری: گیری کرسٹن کے استعفیٰ کے بعد اہم فیصلہ”
گیری کرسٹن مستعفی؛ جیسن گلیپسی دورہ آسٹریلیا کیلئےہیڈ کوچ مقرر
پی سی بی نے گیری کرسٹن کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد جیسن گلیپسی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
پی سی بی سے اختلافات کے بعد گیری کرسٹن نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا جسے پی سی بی نے فوری منظور کرلیا۔
پی سی بی کے مطابق گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اب جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ہوں گے۔
خیال رہے کہ گیری کرسٹن نے پی سی بی کے معاہدے کے مطابق پاکستان میں قیام سےانکار کیا تھا۔
گیری کرسٹن نے چیمپئنز کپ کے دوران یا اس کے بعد اپنی مکمل دستیابی کو ممکن نہیں بنایا تھا۔
انہوں نے مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ کے معاہدے کی وضاحت تک آسٹریلیا نہ جانے کی بھی دھمکی دی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں