صدر، وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ نے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی

آبائی علاقوں میں نماز عید: صدر، وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کی شرکت

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزراء نے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی۔
صدر آصف علی زرداری نے نماز عید نوابشاہ میں ادا کی۔
جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے جاتی امرا لاہور میں نماز عید پڑھی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں نماز عید ادا کی۔
جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں عید کی نماز پڑھی۔
گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی نماز عید میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر تعلیم و سائنس خالد مقبول صدیقی، رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار اور دیگر معززین نے شرکت کی ۔
جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں