پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز

آئی ایم ایف مذاکرات: پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز

پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز
آئی ایم ایف مذاکرات: آئندہ مالی سال فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز حکومت اور آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں 5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہوا ۔
جب کہ آئندہ مالی سال فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز بھی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی ڈیوٹیز کی مجموعی شرح نئی گاڑیوں سے 40 فیصد زیادہ ہوگی۔
اور یہ فرق ہر سال 10 فیصد کم کیا جائے گا جب کہ 2030 تک مکمل خاتمہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے سابقہ فاٹا/پاٹا کے لیے دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور کھاد پر جنرل سیلز ٹیکس کی عمومی شرح نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں