ملک حسنین بوسن کے قتل پر علی حیدر گیلانی کا شدید ردعمل، پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ
ملتان( خصوصی رپورٹر )پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی پنجاب سید علی حیدر گیلانی نے ملک حسنین بوسن کے قتل پر گہرے رنج و تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں۔
ملک حسنین بوسن کا بیہمانہ قتل انتہائی تشوشناک ہے، رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اور ایجنسیوں کو جلد از جلد کھوج لگا کر ملزمان کو سامنے لانا چاہئے۔ تاکہ ملزمان کو کڑی سزا مل سکے، ۔
پولیس انتظامیہ اور ایجنسیوں کو جلد از جلد کھوج لگا کر ملزمان کو سامنے لانا چاہئے تاکہ ملزمان کو کڑی سزا مل سکے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں