95 فیصد آبادی ٹیکس کے قابل نہیں، دولت صرف چند ہاتھوں میں
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کی 95 فیصد آبادی ٹیکس ادا کرنے کے قابل نہیں،۔
پاکستان میں دولت کی تقسیم غیر منصفانہ ہے، صرف 5فیصد آبادی کے پاس دولت ہے، –
ٹاپ 1 فیصد گھرانوں کی سالانہ اوسط آمدنی 1 کروڑ آمدنی سالانہ ہے۔
چیئر مین ایف بی آر کے مطابق پاکستان میں امیر گھرانوں کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار ہے،۔
ان پانچ فیصد لوگوں کے ذمے 1700 ارب روپے ٹیکس واجبات بنتے ہیں،۔
یہ لوگ سالانہ 499 ارب روپے ٹیکس دیتے ہیں اور 1233 ارب روپے نہیں دیتے،۔
ملک میں ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے کے بجائے امیر طبقے سے زیادہ ٹیکس لینے کی ضرورت ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں