ایران اسرائیل سیز فائر، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

ایران اسرائیل سیز فائر، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 5 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

ایران اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی 100 انڈیکس میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،۔
جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 210 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔.
اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج مارکیٹ کے پوری قوت سے ری بائونڈ کرنے کی توقع ہے۔
کرنسی بروکرز کےمطابق پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا ایشو بھی حل ہوگیا،۔
بینکوں سے 1275 ارب کا سستا قرض حکومت کو جلد مل جائے گا۔
،سرکلر ڈیٹ کی رقم ملنے سے آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز لائم لائٹ میں رہیں گے۔