مریم نواز کا یوتھ ایئر اعلان، کھیلتا پنجاب پنک گیمز کا شاندار افتتاح

ہم نےبچوں سےموبائل فون ہٹا کر صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا ہے: مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز نے کھیلتا پنجاب پنک گیمز کاافتتاح کردیا، پنک گیمز میں صوبہ بھر سے آئی خواتین کھلاڑی مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہاہےکہ ہم نےبچوں سےموبائل فون ہٹا کر صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا ہے۔
،یہ سال میں نے یوتھ ایئر ڈیکلیئر کر دیا ہے۔پنجاب اسٹیڈیم لاہورمیں ہونےوالی افتتاحی تقریب میں مریم نواز کاکہناتھاکہ عورت ملک،صوبہ،پارلیمنٹ اورپولیس فورس چلاسکتی ہے۔
،عورت مردوں کوٹف ٹائم دےسکتی ہےمشکل حالات اور چیلنجز میں گھبرانا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا کام سڑکیں اور اسپتال بنانا نہیں مگروہ بھی بنا رہی ہوں، پنجاب میں ریپ کیسز میں 72 فیصد کی کمی آئی ہے۔
، ہونہار اسکالر شپس میں 60 فیصد لڑکیاں ہیں، تھوڑی سی محنت کی جائے تو لڑکیاں دنیا فتح کر سکتی ہیں۔
، ایف سی بلوچستان میں پنجاب کی بیٹی یونیفارم میں دیکھی ، سب نے دیکھا بسنت کو پنجاب کے عوام نے کس طرح منایا؟

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔