مریم نواز کی مثالی گاؤں منصوبے کے دوسرے مرحلے کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مثالی گاؤں منصوبے کے دوسرے مرحلے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں پنجاب کے دیہی علاقوں کی بہتری اور صاف پانی کی فراہمی سے متعلق جاری منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مزید 7,500 دیہات کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں 485 دیہات پر کام جاری ہے۔
حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت دیہی علاقوں میں واٹر سپلائی سسٹم کی بہتری، سولر سسٹم ٹیوب ویلز کی تنصیب، نکاسی آب کے نظام کی اپ گریڈیشن اور گندے پانی کے تالابوں کی صفائی شامل ہے۔
اجلاس کے دوران ہدایت کی گئی کہ دیہات میں موجود گندے پانی کے تالابوں (چھپڑ) کی صفائی 30 جون تک مکمل کی جائے۔
، جبکہ 31 اگست تک سیپٹک ٹینکس کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ منصوبے کے مطابق سیپٹک ٹینکس سے حاصل ہونے والا صاف پانی زرعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔