ایران امریکا مذاکرات امکان: ٹرمپ کے دعوے اور ایرانی صدر کا بیان

ایران جنگ نہیں چاہتا، مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے: صدر مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اور ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی بیرونی دباؤ کے تحت سرینڈر یا مرضی مسلط کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا عمل قریب ہے اور مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان موجود ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ آئندہ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔
، جبکہ وفد میں خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور سابق مشیر جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔
اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ ایران کے ساتھ آئندہ دو روز میں مذاکرات کی بحالی کا امکان ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔